Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'دانش میرے اس ڈرامے کی اسکرپٹ دیکھ کر ڈر گیا تھا۔۔۔'

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 06:51am

پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والے ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کو دیکھنے کے بعد دانش تیمور نے عائزہ خان سے کیا کہا؟ یہ بات ریما خان رمضان المبارک میں اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے عوام کے سامنے لے آئیں ہیں۔

ریما خان نے آج انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن " بارانِ رحمت" پر عائزہ خان کا خصوصی انٹرویو کیا جس میں عائزہ  خان نے اس ڈرامے کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر سے پردہ اٹھایا۔

عائزہ خان نے بتایا کہ ہم نے اس ڈرامے میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خاص طور پر خیال رکھا تھا کیونکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی یہ ڈرامہ دیکھتے ہیں، ہم کوئی ایسی بات نہیں دکھانا چاہتے تھے جس کا منفی اثر پڑے اس لیے بہت سوچ سمجھ کر ڈرامے کی سین کیے گئے تھے۔

 عائزہ خان نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے سے بے پناہ محبت اور شہرت حاصل ہوئی، میں ملنے والی محبت پر ناظرین کی شکر گزار ہوں اتنی اپنائیت لوگ دیں گے اس کا اندازہ نہیں تھا اس ڈرامے نے زبردست شہرت حاصل کی اور ہمیں تو اس سے کہیں بڑھ کر کامیابی اور شہرت ملی۔

عائزہ خان نے کہا کہ اب آنے والے کرداروں میں میرے لئے زیادہ چیلنج ہوگا، کیونکہ لوگوں کی توقعات پہلے سے زیادہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکرین پر میرا کردار ایک نیگٹیو کردار نظر آتا تھا اس لئے مجھے زیادہ محنت کرنی تھی لوگ مجھے ملتے تھے اور کہتے تھے کہ تم میں ایسی ہو تو نہیں جیسا کردار کر رہی ہو۔

ریما خان نے کہا کہ آپ کی پروموشن کو تو سب نے بہت زیادہ پسند کیا لیکن آپ کے شوہر دانش تیمور نے اس بارے میں کیا کہا۔

عائزہ خان نے بتایا کہ جب اس کو ملتا ہے تو وہ میاں بیوی آپس میں ڈسکس کرتے ہیں، اسکرپٹ پڑھ کر دانش تھوڑا ڈر گیا تھا اور اس نے مجھے کہا تھا کہ بہت محتاط رہ کر اور سنبھال کر یہ کردار نبھانا یہ بھی کہا کہ بہت سوچ سمجھ کر یہ کردار کرنا اور پھر جب ڈرامہ دیکھا اور دانش نے آخر تک ڈرامے کو خوب انجوائے کیا اور میری بہت تعریف کر کے کہا کہ تم نے بہت اچھا کردار کیا ہے واقعی میری بہت تعریف کی۔

عائزہ نے کہا کہ میرے خیال میں کسی شوہر کے لیے یہ بڑی بات ہے بہت بڑا دن چاہیے ہوتا ہے کہ اپنی بیوی کو کسی منفی کردار میں سراہا کیونکہ دانش  ایک بہترین ایکٹر ہے اس لیے اس نے میرے کام کو سمجھا میرے کردار کو سمجھا اور میری تعریف کی۔